اسلام آباد،7 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں بارش ہوئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ، مٹھی میں 43،حیدرآباد، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے پی پی /سدرہ /قرۃالعین