مردان، وزیر اعلی محمود خان کا عبدالولی خان یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر کا دورہ

99

پشاور،7اپریل(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے کے اسپتالوں کی ضروریات کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ مردان میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری بنا رہے ہیں جسکے لئے بعض آلات کی خریداری بھی ہو چکی ہےپاکستان  میں  کورونا وبا یورپ کی طرح نہیں، اسلئے ہمیں وبا سے لڑنا ہے اس امتحان میں اللہ ہمیں سرخرو کریگا۔

منگل کو یہاں مردان میں عبدالولی  خان یونیورسٹی میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کے دورن  مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے   وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا  کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنکے حوصلہ کی وجہ سے ہم یہ جنگ لڑنے کے اہل ہوئے۔

 وزیراعلی نے عوام سے معاشرتی رابطوں کی ہدایات پر عمل کرنے کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا سے نہیں لڑ سکتے۔ عوام رمضان تک صبر کریں، اللہ خیر کرے گا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھوں میں ہے لیکن ہم نے لوگوں کی ہی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے لاک ڈاؤن کیا  ، لیکن ہمارا  ایمان مضبوط ہے ،کورونا کیخلاف جنگ جیت جائیں گے۔

اے پی پی/صائمہ حیات /قرۃالعین