ملتان: قرنطینہ میں مقیم 1253 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں شروع

111

ملتان، 02 اپریل (اے پی پی ): انڈسٹریل سٹیٹ کےلیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ میں مقیم 1253 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں  شروع کر دی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت قرنطینہ میں قائم کیمپ آفس میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ زائرین کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ  کیے گئے  جن زائرین کے رزلٹ منفی آئیں گے وہ قرنطینہ سے روانہ ہونگے جبکہ  زائرین کے لیے بسوں کا انتظام کر لیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین