ملتان: ڈپٹی کمشنر کا قرنطینہ کے مختلف بلاکس کا دورہ

115

ملتان، 02 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے  جمعرات کو  یہاں قرنطینہ کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف فلیٹس کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ڈس انفیکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ملتان سے تعلق رکھنے والے زائر مغدوم فرحت رضا شمسی سے گفتگو بھی کی جبکہ  فرحت رضا شمسی نے قرنطینہ میں مثالی میزبانی اور بہترین انتظامات پر زائرین کی طرف سے  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین