اسلام آباد،20 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواہ،پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم وسطی / جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،چھور 41 میں،میر پورخاص اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے پی پی/سدرہ/نورین











