میرپورخاص ؛ لاک ڈاؤن سے تنگ گونگوں اور بہروں کا احتجاج ، وزیر اعلی سندھ سے راشن اور مالی مدد کی اپیل کر دی

127

میرپورخاص،18اپریل(اے پی پی ): میرپورخاص میں لاک ڈاؤن سے تنگ گونگوں اور بہروں کا احتجاج ، وزیر اعلی سندھ سے  راشن اور مالی مدد کی اپیل کر دی، مختلف کام کاج کرنے والے گونگوں نے سماجی دوری پر  عمل در آمد کرکے احتجاج کیا۔  احتجاج کرنے والے گونگوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی میاں بیوی بھی شامل  ہیں ،لاک ڈاؤن اور ٹریفک کی بندش  کی  وجہ  سے لاہور کا گونگا جوڑا میرپورخاص میں پھنسا ہوا ہے ،انہوں نے  مطالبہ  کیا سندھ حکومت ہماری مالی اور  راشن کی امدا د کرے۔

اس موقع پر گونگوں بہروں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی وبا کے خاتمے کے لیئے اللہ پاک سے دعا  بھی کی۔

اے پی پی / میرپورخاص/حامد