میر پورر خاص ، 18 اپریل (اے پی پی ): کرونا ایمرجنسی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے دکانیں کھولنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، 57 دکاندار اور عام شہری گرفتار کر لیے گئے جنہیں مختلف پولیس اسٹیشنز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹاؤن پولیس نے 10 ، سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس نے12 ، مہران پولیس نے20 جبکہ غریب آباد پولیس نے 15 دکانداروں کو گرفتار کیا ہے۔
اے پی پی /میر پور خاص/قرۃالعین