اسلام آباد ،22 اپریل (اے پی پی) :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد کے جائزہ کےلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے دوران اقتصادی پیکیج میں فنڈز کی تخصیص اور ان فنڈز کو چھوٹے کاروباری افراد تک پہنچانے میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت نے بھی شرکت کی۔
اے پی پی / ڈیسک / ریحانہ











