وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ

104

اسلام آباد،07 اپریل (اے پی پی ):  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو یہاں ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا  اچانک دورہ کیا  جہاں

ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر  وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے  کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے۔ انشاءاللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی مرض کو شکست دیں گے ۔

وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور عملے کو شاباش بھی  دی۔

اے پی پی /حمزہ /قرۃالعین