وزیر مذہبی امور پیر کا عیدگاہ شریف کا دورہ، علماء و مشائخ سے ملاقات

193

راولپنڈی ، 16 اپریل(اے پی پی ): وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نےجمعرات کو یہاں  عیدگاہ شریف کا دورہ کیا اور پیر حسان حسان کی دعوت پر آنے والے علماء و مشائخ  سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایوان صدر میں منعقدہ 18 اپریل کے مشاورتی اجلاس پر علماء کرام کو اعتماد میں لینا تھا۔

عید گاہ شریف میں بڑی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں، علماء و مشائخ نے مشاورتی اجلاس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں اور تعمیرات کے لاک ڈاون میں نرمی کی طرح مساجد کو بھی جزوی طور پر کھولنےکی اجازت دی جائے۔

وزیر مذہبی امور نے اس موقع پر کہا کہ 18 اپریل کے اجلاس میں تمام علماء سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اے پی پی /حمزہ/حامد