پاکستان آرمی کی جانب سےکینٹ اسٹیشن کراچی اور حیدرآباد اسٹیشن میں قلیوں اور ڈیلی ویجز مزدوروں میں راشن تقسیم

127

 

کراچی,23 اپریل (اے پی پی) کینٹ اسٹیشن کراچی اور حیدرآباد اسٹیشن میں پاکستان آرمی کی جانب سے دیئے گئے راشن بیگ تقسیم کئے گئے,راشن ٹرین آپریشن معطل ہونے کے باعث متا ثرین کو دیا گیا ہے,متاثرین میں قلی اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مزدور شامل ہیں۔

 پاکستان آرمی کی طرف سے 1000 راشن بیگ کراچی اور 148 راشن بیگ حیدرآباد بہجوائے گئے جن کو مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ کراچی میں راشن ڈی ایس ریلویز نثار میمن جبکہ حیدرآباد میں ڈپٹی ڈی ایس فتح محمد جانوری نے تقسیم کیا۔بعدازاں راشن بیگ سے بھرا ایک ٹرک حبیب بینک کی انتظامیہ کی طرف سے بھی کینٹ اسٹیشن کراچی میں متاثر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پاکستان آرمی کی طرف سے دیئے گئے راشن بیگ لاہور اور راولپنڈی اسٹیشن میں قلیوں اور مستحق ڈیلی ویجز مزدوروں میں تقسیم  کیے  گئے۔

اے پی پی /کراچی /ریحانہ