پشاور : ریسکیو1122 کیجانب سے صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے : دی جی ریسکیو1122

117

پشاور، 06 اپریل (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل  ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ریسکیو 1122 اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور اس سلسلے میں  ریسکیو کیجانب سے صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل  ریسکیو1122  کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 نے پیر کو یہاں باچا خان ائیرپورٹ لاونج میں کلورین اور دیگر جراثیم کش ملے پانی سے سپرے کیا جبکہ سپرے کا یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں، سرکاری اداروں، شاہراؤں اور گلیوں میں بھی ہنگامی بنیادوں پر روانہ جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔

اے   پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین