پنڈی بھٹیاں،22اپریل (اے پی پی):کرونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع حافظ آباد کے خواجہ سراوں میں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اے ڈی سی آر عدنان ارشد چیمہ نے راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر خواجہ سراوں کے گرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ موذی مرض کرونا کے دوران ہمارا خیال رکھا اور ہمیں پیٹ بھرنے کے لئے راشن مہیا کیا۔
اے پی پی /محمد نصراللہ خان/نورین