چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

123

اسلام آباد ،  03 اپریل (اے پی پی ): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو مراسلہ،رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔

 سینیٹر رحمان ملک نے  کہا کہ اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن تحقیق کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور جنگی ہتھیار تیار کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے متعلق مختلف دعوے ، قیاس آرائیاں ، متنازع نظریات جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے کورونا وائرس اس صدی کا سب سے مہلک وائرس بن کر ابھرا ہے  اوربین الاقوامی میڈیا کورونا وائرس کے متعلق آج مختلف متنازع نظریات الزام تراشیوں سے بھرا ہوا ہے،  عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کہیں باضابطہ طور پر جنگی ہتھیار کے طور پر تیار تو نہیں کیا گیا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ مائکرو بایوولوجی اور وائرولوجی کی محققین اور ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے،اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن مستقبل میں اسطرح کے وبائی امراض بروقت روک تھام و علاج پر بھی سفارشات دے۔ڈبلیو ایچ او  رکن ممالک کی مشاورت سے ایک مستقل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے جو ویکسین کی بروقت تیاری یقینی بنائے۔

اے پی پی /سحر/قرۃالعین