ہری پور،23 اپریل(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرنے کہاہے کہ ضلع میں کروناکے 210مشتبہ کیسزسامنے آئے جن میں سے بارہ میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اورچھ لوگ صحت مندہوگئے جن کی رپورٹس دوبارہ نیگیٹوآئی ہیں اس وقت تک پندرہ سے اٹھارہ لوگوں کے رزلٹ آناباقی ہیں جبکہ دیگرتمام لوگوں کے رزلٹ نیگیٹو آچکے ہیں ہمارے ضلع میں صورتحا ل بہت زیادہ خراب نہیں ہے تاہم اگر صورتحال خراب ہوئی تواسکے لیے آئسولیشن ہسپتال بھی بنادئیے گئے ہیں اورگورنمنٹ کی بلڈنگزکوبھی قرنطینہ وآئسولیشن ہسپتالمیں تبدیل کرسکتے ہیں جسکے لیے ہمارے پاس حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تمام وسائل اور سہولیات موجودہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ہری پورپریس کلب میں صحافیوں کوکروناوائر سے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کروناوائر س کے خلاف حکومت نے ہماری ڈیمانڈسے زیادہ ہمیں وسائل فراہم کیے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں فنڈزاستعمال کرنے کے لیے حکومت نے کیپرارولزمیں بھی نرمی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جزوی لاک ڈاؤن بھی برقرارہے اورلوگوں کاکاروباربھی چلتارہے، کاروبارکی بندش سے حکومت اورمعیشت کوبھی نقصان پہنچا ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں کسی کاذاتی فائدہ نہیں بلکہ عوام کامفاد ہے، حکومت جوبھی فیصلہ کرے گی انتظامیہ اُس پرعملدرآمدکروانے کی پابند ہے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران جو کاروبار حکومت نے کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے اُ نکے اوقات کارکاتعین تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکرکیاجائے گااوررمضان المبارک کے دوران افطاری کے بعددوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیاعوام میں آگاہی اورکروناکے خلاف شعورکی بیداری کے لیے اپناکرداراداکرے