لاہور 13اپریل (اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان وناسپی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو گھی اور آئیل کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ریلف دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کا ہاتھ تھاماے ہوے ہیں ، قوم کو ایک بار پھر کرونا وائرس کی خطرناک وبا کاسامناھےموجودہ مشکل صورتحال میں تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک بار پھر اپنا موثر کردار ادا کرناھے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کرونا وائرس کی صورت حال سے پریشان لوگوں کی مدد کاھےگھی مینو فیکچرز رمضان المبارک کے دوران گھی اور آئیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں عالمی سطح پر پام آئیل کی قیمتوں میں کمی کے بھرپور ثمرات عوام کو ملنےچاھئیں. مشکل صورتحال سے دوچار لوگوں کی مشکلات کم کرکےاللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کاموقع ھےوقت کاتقاضا ھے کہ صاحب ثروت آگے بڑھ کر کمزور طبقات کا ھاتھ تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ملک کی تاریخ کا بڑا ریلف پیکج دیا ھے۔سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال ،ایڈشنل سیکرٹری، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھےوفدمیں سینئر ممبر وناسپی مینو فیکچرز ایسوسی خواجہ عارف قاسم، طارق اللہ صوفی، محمد وحید چوہدری، عابدعلی ملک اوردیگر شامل تھے۔
اے پی پی /لاہور/ریحانہ











