کوئٹہ،22 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، اس موقع پر بلڈرز ایسوسی ایشن اور کول مائنز کے وفد نے ان سے ملاقات کی، بلڈرزایسوسی ایشن نے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کو اپنے سفارشات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ان کے تمام مطالبات و سفارشات غور سے سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں، بلڈرز ایسوسی ایشن کے جتنے بھی مطالبات ہیں ان کو وزیراعظم تک پہنچاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈرز کو زلزلہ پروف بلڈنگ کے SOPs کی اجازت دلانے کی کوشش کروں گا ۔
اے پی پی /محمد بلال/ھامد