پشاور،یکم اپریل(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کورونا وائرس کے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان نے آج خصوصی اجلاس کی صدارت کی ہےجس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا کہ وہ کل سے صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
اجمل وزیر کا کہنا تھا گندم کی سپلائی پنجاب سے بلا تعطل جاری ہے اور تمام صوبے میں سبزیوں سے لے کر خوردنی تیل تک سب دستیاب ہے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں 121 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز صحت مند بندوں کو ریسکیو کریں گے جبکہ121 لوگ کل اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے،صحتیاب افراد میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں عوام اپنی بساط کے مطابق تعاون بھی کر رہے ہیں۔
اے پی پی /صائمہ حیات/حامد