ہنگامی صورتحال میں وزیراعظم کا تعمیرات شعبہ کے لئے پیکج کا اعلان انقلابی وژن کا عکاس ہے: اجمل وزیر

128

پشاور،4اپریل(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا  ہے ہنگامی صورتحال میں وزیراعظم کا تعمیرات شعبہ کے لئے پیکج کا اعلان انقلابی وژن کا عکاس ہے، ہرقسم کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پشاور کے علاقے رامپورہ گیٹ  کے دورے  کے دوران  آٹے کے سٹاک اور قیمتوں کا جائزہ لینے  کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا  کہ  ہم نے عوام کو تحفظ اور خوراک فراہم کرنی ہے، صوبے میں اشیاء خوردونوش اور آٹے کا بحران نہیں ہے ،ذخیرہ اندوزوں کو ہر گز معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں کسی نے بھی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی گئی  کوشش کو سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ محمود خان نے اشیاءخوردنوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کی سختی سے تاکید  کی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ تمام ادارے کورونا وائرس کے خلاف مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔ عوام اور کاروباری طبقہ حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے میں عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام میں حکومت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔

 انہوں نے طبی عملے، فورسز، پولیس اور میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز، نرس، پیرامیڈکس سٹاف ، پولیس اور سیکورٹی فورسز فرنٹ لائن پر ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین