کوئٹہ ،20اپریل (اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جا رہے ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
کوئٹہ کے امداد چوک میں یوٹیلیٹی سٹور کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاءبھی رعایتی نرخ پر دستیاب ہونگی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے سٹور میں موجود مختلف اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اے پی پی / محمد بلال /حامد











