مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0
180

اسلام آباد، مئی 07 (اے پی پی):برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جمعرات کو وزارت خزانہ میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے  ملاقات کی ۔ ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ مس اینابیل گیری بھی اس موقع پر موجود تھی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے پاکستان میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کے افتتاح سمیت دیگر پروگراموں میں معاونت پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ترقیاتی کاموں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اے پی پی/سعیدہ/ریحانہ