چنیوٹ: ڈی سی محمد ریاض کی ریسکیو 1122 کے دفتر آمد،  عیدی تقسیم

0
108

چنیوٹ،24 مئی (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 کے دفتر  آمد، ریسکیورز کو عید کی مبارکبادسمیت  پھول ، مٹھائی اور عیدی تقسیم کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے عید کے موقع پر اپنے گھروں سے دور ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کیا جو اپنی خوشیاں قربان کر کے عوام کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا کےخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز نے دن رات کرونا متاثرین کی ہسپتالوں اور قرنطینہ میں منتقلی کے تمام مراحل میں بہترین کارکردگی کا  جو مظاہرہ کیا  وہ قابل تحسین ہے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان بھی موجود تھیں۔

اے پی پی /محمد علی/قرۃالعین