کراچی: جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد کو مکمل طور پر کھول دیا گیا، نمازیوں کی بڑی تعداد کا مساجد کا رخ

0
33

 

کراچی،22 مئی  ( اے پی پی) :کراچی کی معروف مرکزی جامع مسجد میمن میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد  نماز جمعہ ادا کرنے  مسجد پہنچ  گئی ،مسجد انتظامیہ کی جانب سے واک تھرو سینیٹائزر گیٹ نصب کیے گئے تھے جس کے ذریعے ہر آنے والے نمازی پر جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ

ہو رہا تھا  جبکہ مسجد میں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے رضا کار فرائض انجام دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ کروونا وائرس کی بنا پر چھ ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا جمعہ تھا جب مساجد کو مکمل طور پر نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے