کورونا کے  باعث اور   طیارہ حادثہ کےشہداء کے سوگ میں عید سادگی سے منا ئیں گے: گورنر پنجاب چوہدری سرور

0
77

لاہور،   24مئی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی ،گورنر ہاؤس لاہور میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ نماز ادائیگی کے اہتمام کیے گئے ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا اور طیارہ حادثہ کےشہداء کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفرودس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر عطا کریں ،شہدا کے لواحقین اور متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کر کے ہماری حفاظت کرنے والے عظیم جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن فوجی جوانوں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔ انہوں  نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

چوہدری سرور  نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی  تا کہ  کورونا سے بچا جا سکے،انہوں نے  کہا کہ متحد ہو کر ہم ہر مشکل وقت سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین