آزاد کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ عید الفطر تک معطل رہیگی؛وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

134

مظفرآباد،17مئی(اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ عید الفطر تک معطل رہیگی۔

اتوار کو یہاں آزادکشمیر بھر کے ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اگر

پبلک ٹرانسپورٹ  عید سے قبل مکمل طور پر کھول دی گئی تو پھر کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر دوبارہ مشاورت ہوگی۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاون سے ٹرانسپورٹرز اور حجام زیادہ متاثر ہوئے، حکومت اس شعبہ کے لیے امدادی پیکج دیگی۔

 راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ لاک ڈاون میں دی جانیوالی نرمی کا نقصان ہورہا ہے، کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پابندیاں اور احتیاطی تدابیر عوام کی حفاظت کے لیے ہیں۔

اے پی پی/سدرہ/حامد