ارکان پارلیمنٹ، عملے اور میڈیا سمیت سب کے کرونا ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ہدایت

157

 

اسلام آباد ، 11 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی اسپیکر   قومی اسمبلی قاسم خان  سوری  نے  پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا   جہاں انہوں نے  گیٹ نمبر ایک اور پانچ پر سکریننگ سسٹم کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں قائم کرونا ٹیسٹ سنٹر کا  بھی دورہ کیا۔

قاسم  خان سوری نے ہدایت دی کہ  ارکان پارلیمنٹ، عملے اور میڈیا سمیت سب کے کرونا ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں جبکہ کرونا لیب ملازمین کو  بھی ہدایت کی گئی  کہ

کرونا ٹیسٹ کرانے کے لئے کسی کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ  کرونا ٹیسٹ کے لیے  لیب آنے والے لوگ آپس  میں  سماجی فاصلے کا خیال رکھیں