اسٹیٹ مینجمنٹ کے تمام شعبہ جات کا ریکارڈ مرحلہ وار کمپیوٹرائز کریں گے۔ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد

140

ملتان مئی 21(اے پی پی )؛چیئرمین  ملتا ن ڈیو یلپمینٹ ا تھارٹی(  ایم ڈی اے )میاں جمیل احمد نے کہا ہے  کہ شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کا ریکارڈ  ڈیجیٹلائز کرنا جدت کی طرف پہلا قدم ہے اسٹیٹ مینجمنٹ کے تمام شعبہ جات کا ریکارڈ مرحلہ وار  کمپیوٹرائز کریں گے۔پوری دنیا جدید طریقے اپنارہی ہے۔ ایم ڈی اے میں  معاملات کو بہتر ی کی طرف گامزن کرنے کے لئےنئی جدت کے ساتھ تیزی لائیں  گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  شعبہ ایڈمنسٹریشن ،شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے آفیسر اور اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے والی ہاریزن کمپنی اسلام آباد کے ڈائریکٹر محمد اسلم ،میڈم ماہم اور دوسرا سٹاف بھی شریک تھا۔

چئیر مین ایم ڈی اے نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنےاور لوگوں کو زیادہ سہولیات دینے کے لیے ایم ڈی اے  میں اس سسٹم کو لانچ کیا گیا ہے لوگوں کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے،   اس میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ انہو ں نے کہا کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اس پروجیکٹ کے بارے میں جو فیصلے کئے گئے ہیں اس کے مطابق تمام اقدامات کیے جائیں گے اور معاہدہ کے تحت اس پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔چئیرمین ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس پروجیکٹ سے وابستہ تمام ملازمین اپنی زمہ داری اور حاضری یقینی بنائیں۔تا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جب بھی کوئی نیا پروجیکٹ شروع ہوتا ہے  تو ابتدا میں اس میں مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں اور رکاوٹیں بھی حائل ہوتی ہیں۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو جاتی ہیں ۔ایم ڈی اے کے اس پروجیکٹ میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے مل کر اس کو کامیاب کرنا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تقریبا 200 فائلز کمپیوٹرائزڈ ہو چکی ہیں جبکہ 30 سے زائد درخواستیں ٹرانسفر کے لئے آن لائن موصول ہو چکی ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور،  ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن عرفان قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم اسلم بھٹہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس احسان قدیر  ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ منصوراحمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ طاہر شاہ  اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر راشد انصاری شریک تھے ۔