بورے والا،17مئی(اے پی پی):ضلع وہاڑی کے گاؤں 37/ ڈبلیو بی کے بھٹہ مزدور کی باہمت اور ہونہار بیٹی، بازووں سے معذور، ایم ایس سی فزکس کی طالبہ انیتہ یعقوب کے متعلق کرونا وائرس باعث جاری لاک ڈاون کے دوران کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے اور گھریلو حالات کی تنگدستی بارے گزشتہ روز قومی خبر رساں ادارے “ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)” اورسوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویثرن کو طالبہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔
ہدایات کے بعد ڈی سی وہاڑی وقاص رشید انیتہ یعقوب کے گھر پہنچے اور گھر کے لئے راشن کے علاوہ انیتہ کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ وہاڑی میں ایجوکیٹر کی ملازمت کا تقرر نامہ بھی جاری کردیا۔
اس موقع پر انیتہ یعقوب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی سی وہاڑی کا شکریہ ادا کیا۔
وی این ایس،بورے والا