بورے والا:گگو منڈی میں کورونا کا ایک کیس پازیٹو آنے پر متاثرہ شخص کی پوری گلی قرنطینہ قرار دے دی گئی

179

بورے والا،8 مئی )اے پی پی): گگومنڈی کی نواحی آبادی قادریہ کالونی میں کورونا وائرس کا ایک کیس پازیٹو آگیا جسکے بعد اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے فوری طور پر اس پوری گلی کو قرنطینہ قرار دیکر مکمل لاک ڈاون کردیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے پوری گلی میں جراثیم کش سپرے شروع کردیا گلی کے 60 سے زائد افراد کو مشتبہ قرار دے دیا گیا اور مقامی لوگوں کو14 روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی اس گلی میں ہمہ قسم کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے پی پی /بورے والا/ ریحانہ