بورے والا: ملتان روڈ پر واقع آٹو پلازہ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

251

 

بورے والا ،18 مئی (اے پی پی : ملتان روڈ لاری اڈا پر واقع آٹو پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی  کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو فائر ٹینڈر نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ آٹو پلازہ  سے ملحقہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو1122 کی فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی امدادی کاروائیاں شروع کردیں ،آگ سے آٹو پلازہ کے چھت اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پلازہ میں ایک کروڑ سے زائد کا قیمتی آٹو سپیئر پارٹس کا سامان موجودتھا ، تقریباً 50 لاکھ سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

فائر ٹینڈرز نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ  آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے