بورے والا،21 مئی (اے پی پی): نجی بنک کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے بنک کو سیل کردیا۔ گزشتہ روز مقامی نجی بنک کے ملازم محمد کاشف میں کورونا کی علامات کے پیش نظر اسکا کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جسکی رپورٹ آج موصول ہونے پر اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔بنک عملہ اور متاثرہ ملازم کے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ بھی بھجوا دیئے گئے۔
متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرہ ملازم کے گھر والوں اور بنک کے تمام عملہ کے کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔بنک کے ملازمین اور ملازم کے گھر والوں کو قرنطینہ سنٹر بھیجنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اے پی پی /اصغر علی جاوید/قرۃالعین