بہاولنگر ،18 مئی (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر جاری مہم کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کی ، بہاولنگر میںصوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر قانونی ذخیرہ کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد کرلی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 36 ایف آئی آرز درج کروادیں گئیں