تھرپارکر،19مئی( اے پی پی): تھرپارکر میں ایک مرتبہ پھر تڈی دل کی آمد ، ضلع میرپورخاص کہ شہر جھڈو کے راستے سے آنیوالی تڈی دل تھر کے بیراجی علاقوں میں اترنے لگی،تھرپارکر کے تحصيل کلوئی کی یونین کونسل بھٹارو ، گرڑابھ ، کھیتلاری اور مھرانو ميں تڈی دل اترنے لگی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر زرعی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ سے اسپرے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
اے پی پی /کریم ڈنو راہموں/نورین