اسلام آباد ،03 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحافتی برادری کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے پُرعزم ہے۔ حکومت صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی۔
اتوار کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں صف اول میں کردارادا کرنے اورمعاشرے کے پسے ہوئے طبقات کوامداد کی فراہمی کے لئے وزیراعظم عمرا ن خان کی مہم کی حمایت کرنے پرذرائع ابلاغ کے کردارکی تعریف کی۔صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت مشکل وقت میں صحافیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔
شبلی فراز نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ حکومت عیدالفطر سے پہلے مختلف صحافیوں کی واجب الادا رقوم جاری کردے گی ۔
اے پی پی /ناہید/قرۃالعین