حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو کا مختلف مقامات پر کریک ڈائون 8000 من غیر قانونی گندم برآمد

178

 

عارف والا مئی20(اے پی پی)؛پنجاب بھر کی طرح عارف والا میں بھی حکومتی ہدایات پر گندم زخیرہ اور اسمگل  کرنے والوں کے خلاف محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو نے اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر  ضلع بھر میں مختلف مقامات پر چار  گوداموں  سے 8000 من غیر قانونی گندم برآمد کر کے سرکاری گوداموں میں جمع کروا دی۔

 اسسٹنٹ کمشنر رانا آفتاب احمد نے بتایا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ غیر قانونی ہے گندم ذخیرہ اور اسمگل کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں حکومتی ٹارگٹ بہت جلد پورا کرلیا جائے گا۔