اسلام آباد مئی 8 )اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعہ کو اسلام آباد امام بری میں احساس ایمرجنسی کیش مرکز کا اچانک دورہ کیا ۔
ثانیہ نشتر نے ایک عام صارف کا بھیس بدل کر لوگوں کو ایمرجنسی کیش کی وصولی کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہی حاصل کی کرونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات دیکھے جن میں سنٹرز کو ڈس انفیکٹ کرنا، سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا شامل ہیں معاون خصوصی نے مرکز پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔سنٹر میں موجودمستحق خواتین اور مرد حضرات سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا حقائق کو جانچنے کے لئے اس طرح کے سرپرائز وزسٹس بہت ضروری ہیں۔
صارفین نے احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس طرح کی مالی معاونت ایک احسن قدم ہے۔ حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں مگر جب تک حکومت وقت اپنے لوگوں کا احساس کرتے ہوئے ان کے لئے اس طرح کے احساس پروگرامز کا اجراء کرتی رہے گی تو وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے