خاران میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے:سعید احمد عمرانی

135

خاران، ۱۲ مئی (اے پی پی ) :کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا ہے کہ خاران میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے،زمینداروں کے کھڑی فصلات کو نقصان سے بچانے کے لیے حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران کے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران یونین کونسل ٹوہ ملک کے علاقے جونگو میں زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی،ڈی پی او لال جان بلوچ،ایکٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تاج محمد بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سول فیٹلٹی عزیز محمد سیاپاد،اور زراعت آفیسر اعجاز نوشیروانی بھی ان کے ہمراہ تھے،محکمہ زراعت کی طرف سے کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹڈی دل اس وقت خاران ڈسٹرکٹ کے تمام یونین کونسل میں شدت کے ساتھ موجود ہے،اور فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، محکمہ زراعت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان کو تلف کر رہا ہے،انہوں نےکمشنر رخشان ڈویژن کو اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ادویات کی کمی کے ساتھ گاڑیوں خصوصا فور بائی فور گاڑیوں اور اسپرے مشینوں کی کمی کا سامنا ہے،اس کے علاوہ گاڑیوں کی فیول اور اسٹاف کی ٹی اے ڈی اے کا مسلہ بھی درپیش ہے،کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا کہ  محکمہ زراعت کے ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرکے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔

محمد عیسی،فاروق