خیبر پختونخوا حکومت کا تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ

152

پشاور، 15مئی(اے پی پی): مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے عوام کو خیبر پختونخوا حکومت کے بڑے فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سہولت کی خاطر پیر کے روز سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

 اجمل وزیر نے اس بات کا اعلان شام کو جاری کردہ ایک وڈیو پیغام میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشاورت سے کیا ہے۔ صوبائی حکومت کمشنرز، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹراسپورٹز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گی اور تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق نظرثانی کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے، اسطرح ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ ایسے روٹ جو مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہوں ، انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔ پٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکیں گے جبکہ حجام کی دکانیں SOPs کے ساتھ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

اے پی پی/صائمہ حیات/حامد