درشل کی بدولت صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے قیام کیلئے ایک موثر نظام قائم کر رہے ہیں: ضیاء اللہ بنگش

177

پشاور، 18مئی(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش اور معروف Entrepreneur ریحان اللہ والا نے آج دُرشل پشاور کا دورہ کیا اور دُرشل پشاور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے درشل کے اُمور پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر مشیر سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوان اسٹارٹ اپس کو نہ صرف صوبے میں بزنس کرنے کے لئے مواقع فراہم کررہا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ ان کے آئیڈیاز کے لئے سازگار ماحول بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کے حصول کے لئے ایک موثر نظام قائم کر رہے ہیں، درشل کی بدولت آئی ٹی سے وابستہ نوجوان طبقے کو ایک چھت تلے اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھرپور مدد ملے رہی ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد