دیپالپور؛محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی،جعلی مرچیں اور ہلدی بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

106

دیپالپور،02مئی(اے پی پی):سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دیپالپور کے نواحی علاقہ بھگوان پورہ میں جعلی مرچیں اور ہلدی بنانے والی فیکٹری پکڑ لی،  فیکٹری سے بڑی مقدار میں ذیشان فوڈز کے نام سے مرچیں اور ہلدی برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان فیکٹری میں چاول کے بھوسے کو ملا کر جعلی مرچیں تیار کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران چاول کے بھوسے کے 2 سو توڑے اور ہری مرچیں بھی برآمد کر لی گئی۔

اے پی پی /رمضان اشرف/حامد