اسلام آباد، یکم مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے ۔ امریکہ جیسے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے تین کروڑوافراد بیروزگار ہو گئے ہیں، کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا اور لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔
شیخ رشید نے آگاہ کیا کہ ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا، ایم ایل ون کی بنیاد اسی سال رکھی جائے گی جس میں چینی حکام کی شرکت کی بھی امید ہے۔
اے پی پی / سہیل/قرۃالعین