سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کا افتتاح

395

اسلام آباد، 07مئی  (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالکاری سہولیات کی نامناسب رسائی کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کی پیداوار کم ہےاور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اپنے صلاحیت کے مقابلے میں  صرف دس فیصد پیداوار دے رہی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری سے خصوصی طور پر چھوٹی صنعتیں مستفید ہونگی جن کے پاس گروی رکھنے کیلئے غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے۔ سکیور رجسٹری کی بدولت چھوٹی صنعتیں  منقولہ جائیداد یعنی مشینری وغیرہ بھی  گروی رکھ سکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں مشیر خزانہ ڈاکٹر کے علاوہ عالمی بنک، ڈی ایف آئی ڈی، سرمایہ کاری بورڈ، اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اے پی پی /سعیدہ/قرۃالعین