سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

154

اسلام آباد ،12 مئی (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جبکہ ان کے بچوں کی ٹیسٹ رپورٹس کل ( بدھ کو) آجائیں گی۔

 منگل کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے گھر واپس آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔ انہوں نے دعائیں کرنے والے تمام احباب اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کے بچوں کی ٹیسٹ رپورٹس بھی کل( بدھ کو ) آجائیں گی اللہ تعالیٰ انہیں بھی مکمل صحتیاب کرے۔

اے پی پی /ڈیسک/صائمہ/حامد