سکھر،3 مئی(اے پی پی): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تین مئی، عالمی یوم صحافت کو یوم مطالبات کے طورپرمنایاگیا۔سکھر سمیت اندرون سندھ کے دیہی و شہری علاقوں میں پریس کلب اور یونین دفاتروں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور احتجاجی مظاہرے سمیت ریلیاں نکالی گئیں۔
سکھر میں یوم صحافت کے حوالے سے سکھر یونین آف جرنلسٹس ،سکھر پریس کلب،سکھر فوٹو جرنلسٹ،کے زیر اہتمام صحافیوں ،کیمرامینوں اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز اور سیاہ جھنڈے تھام کر احتجاج کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے بازی بھی کی۔
اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین