سکھر : لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی، کپڑے کے گودام پر چھاپہ

169

   سکھر،3 مئی(اے پی پی): سکھر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے  کپڑے کے گودام پر چھاپہ   مار  کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرگودام کو سیل کردیا ، پولیس نے گودام میں موجود 20 سے زائد افراد کوگرفتار کرلیا۔

 ایس ایچ او کے مطابق گودام سے کپڑا سپلائی کیا جارہا تھا جبکہ  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین