سکھر، یکم مئی (اے پی پی): سکھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب رمضان میں جمعہ کے روز لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،لوگوں نے نماز ظہر گھروں میں ادا کی۔
حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق جمعہ کو 12بجے سے 3 بجے تک بالخصوص سختی کی گئی اور مکمل طور پر لاک ڈاون پر عمل کرایا گیا جبکہ شہر بھر میں مساجد بند رہیں، پولیس و رینجرز بھی تعینات رہے۔
شہر کی شاہراہوں پر پولیس رینجرزاور قانون نافذ کرنے والوں کا گشت جار ی رہا۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ پولیس نے کھلی ہوئی دکانیں بھی بند کرادیں۔
اے پی پی/اطہراللہ/قرۃالعین