سکھر،8مئی(اے پی پی) :صالح پٹ میں محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف فلور ملز پر چھاپےمارے، چھاپوں کے دوران فیکٹریوں سے ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
حکام محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی بوریاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی بوریاں اپنی تحویل میں لے لیں ہیں جبکہ گندم کو غیرقانونی طور پر ذخیرہ کر رکھا تھا۔ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے گندم کی خریداری کے ہدف کی تکمیل میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔
وی این ایس ،سکھر