شجاع آباد؛ضلع بھر میں گندم  کی کٹائی کے بعد رات کو تھریشرکا عمل جاری

310

شجاع آباد،07 مئی(اے پی پی):ضلع بھر میں گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد اسے تھریشرکرنے کا عمل رمضان المبارک کے باعث رات کو بڑے زور  و شور سے جاری ہے۔

رمضان کے مہینے میں  اس وقت تھریشر کرنے سے متعلق کسانوں کا کہنا ہے کہ اس میں بہت

 سارے عوامل کار فرما ہیں ایک تو موسم کے بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی جس سے گندم کی فصل کو خاطرخواہ نقصان پہنچتا ہے جس سے اس کی اوسط  آمدن میں میں کافی حد تک کمی واقع ہو تی ہے، دوسرا یہ کہ کپاس کے لیے زمین کو تیار کرنے میں خاصہ انتظار کرنا پڑتا ہے کہ کب بارشوں کا پانی خشک ہو اور گندم کی کٹائی اور تھریشر کا عمل مکمل ہو،اس لیے تھریشر اس وقت کرنا ضروری ہے۔

وی این ایس، شجاع آباد