شجاع آباد،9 مئی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن کی گندم ذخیرہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی، کارروائی شجاع آباد کے علاقے راجہ رام اور کوٹلی نجابت میں کی گئی جس دوران ایک لاکھ بوریاں کو فوڈ سنٹر پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کسی کو بھی غیر قانونی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
اے پی پی /ملتان/حامد