شجاع آباد :روئی سے بھرے ٹرالر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 248 گانٹھیں خاکستر

182

 

شجاع آباد ،  06 مئی (اے پی پی ): روئی سے بھرے ٹرالر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ٹرالر میں لوڈ روئی کی 248 گانٹھیں جل کر خاکستر  ہو گئیں۔تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرالر کراچی سے مظفرگڑھ جارہا تھا،ٹرالر ڈرائیور حادثہ میں محفوظ رہا جبکہ ریسکیو کی ٹیمیں دو گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

اے پی پی / شجاع آباد/قرۃالعین